پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعہ کے بعد پنجاب میں بھی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیاگیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعہ کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیاگیا ، اہم سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ، شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ،

ریلوے اسٹیشن ،بس اسٹینڈز اور رش والے مقامات پر بھی سکیورٹی اور پیٹرولنگ بڑھا دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعہ کے بعد لاہور سمیت پنجاب میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیاگیا ۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے تمام ذمہ دار پولیس افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ سکیورٹی کے سلسلہ میں فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور افسران سکیورٹی کے لئے اقدامات کی خود نگرانی کریں ۔ سکیورٹی کے سلسلہ میں شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے چیکنگ سخت کر دی گئی ہے اور مشکوک گاڑیوں کی جامع تلاشی لینے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔ جمعہ کی وجہ سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ۔ حساس قرار دی گئی مساجد اور امام بارگاہوںکے باہر پولیس کی نفری تعینات رہی جبکہ نمازیوں کو تلاشی کے بعد مساجد میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ۔ اس دوران پولیس افسران بھی پیٹرولنگ کرتے رہے ۔ پولیس کی جانب سے اہم سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے اور ہر آنے جانے والے کا ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے ۔ پولیس افسران کے مطابق ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹینڈز کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے جبکہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی حسا س مقامات پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…