منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

افغانستان میں لڑکیوں کی یونیورسٹی تعلیم حاصل کرنے پر پابندی

datetime 21  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (اقین این آئی )طالبان نے افغانستان بھر میں خواتین کے لیے یونیورسٹی کی تعلیم حاصل کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پابندی کے حوالے سے وزیر برائے اعلی تعلیم ندا محمد ندیم کی جانب سے دستخط شدہ ایک مراسلہ تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کو بھیجا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیاکہ آپ سب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آئندہ اطلاع تک خواتین کی تعلیم معطل کرنے کے مذکورہ حکم پر فوری طور پر عمل درآمد کریں۔اپنے طرز حکمرانی میں نرمی کے وعدے کے باوجود طالبان نے عالمی تنقید کا نظر انداز کرتے ہوئے خواتین کی زندگیوں کے تمام پہلوں کو پابندیوں میں جکڑ دیا ہے۔اعلی تعلیم پر پابندی ملک بھر میں ہزاروں لڑکیوں اور خواتین کے یونیورسٹی کے داخلے کے امتحانات میں بیٹھنے کے تین ماہ سے بھی کم وقت کے بعد لگائی گئی ہے۔ ان میں سے بہت سی امیدوار مستقبل میں کیریئر کے طور پر تدریس اور طب کا انتخاب کرنے کی خواہشمند ہیں۔طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد سے یونیورسٹیوں کو لڑکوں اور لڑکیوں کی الگ الگ کلاسز اور داخلے سمیت نئے قوانین نافذ کرنے پر مجبور کیا گیا، جبکہ خواتین کو صرف خواتین پروفیسرز یا بوڑھے مردوں سے پڑھانے کی اجازت دی گئی۔طالبان تحریک کے سپریم لیڈر ہبت اللہ اخونزادہ اور ان کے نزدیکی افغان علما کا گروہ جدید تعلیم کے خلاف ہے، خاص کر لڑکیوں اور خواتین کی۔لیکن کابل میں کئی عہدیداروں کو اس پالیسی سے اختلاف ہے۔ ان کا خیال تھا کہ ان کے حکومت سنبھالنے کے بعد بھی لڑکیوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔خواتین کو بہت سی سرکاری ملازمتوں سے نکال دیا گیا ہے یا انہیں گھر پر رہنے کے لیے کم تنخواہ دی جا رہی ہے۔ وہ کسی مرد رشتے دار کے بغیر سفر بھی نہیں کر سکتیں اور گھر سے باہر انہیں لازمی طور پر پردہ کرنا پڑتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…