جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

جو کہہ رہے کہ اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوں گی وہ میری تقریر کا انتظار کریں،عمران خان

datetime 16  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جو کہہ رہے کہ اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوں گی وہ میری تقریر کا انتظار کریں، پی ٹی آئی اور ق لیگ میں کوئی اختلاف نہیں، ہم جو بھی فیصلہ کریں گے ق لیگ ساتھ دے گی ،مسلم لیگ ق مستقبل میں بھی ہماری اتحادی رہے گی۔ انہوں نے سینئر کالم نگاروں

اور تجزیہ کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کہہ رہے کہ اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوں گی وہ میری تقریر کا انتظار کریں، پی ٹی آئی اور ق لیگ میں کوئی اختلاف نہیں، ہم جو بھی فیصلہ کریں گے ق لیگ ساتھ دے گی ،مسلم لیگ ق مستقبل میں بھی ہماری اتحادی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ نے میرے ساتھ ہی نہیں ملک کے ساتھ بھی سنگین مذاق کیا، کرپٹ لوگوں کو این آراو تو دے دیا گیا ہے،موجودہ حکومت نے11سو ارب کا دوسرا این آراو لیا، سارے چور اکٹھے ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل فوری انتخابات ہیں، انتخابات سے گریز کیا گیا تو سنگین نتائج نکل سکتے ہیں، موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے، صاف اور شفاف انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، ملک کے اربوں روپے لوٹنے والوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے، مذاکرات صرف الیکشن کی تاریخ کیلئے ہوسکتے ہیں، میری جنگ قانون کی حکمرانی کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی چاہتے ہیں اسمبلیاں کچھ دیر اور چلیں، پرویزالٰہی وہ کام کریں گے جو ہم چاہتے ہیں، دسمبر میں ہی اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی، چودھری پرویزالٰہی کے ساتھ رابطے میں ہوں، چودھری پرویزالٰہی اسمبلیوں کی تحلیل کا جو فیصلہ ہوا ہے اس کی مکمل تائید کریں گے۔آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا قانون ختم ہونا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…