منگل‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2026 

سپریم کورٹ نیب ترمیم کو مسترد کرسکتی ہے، جسٹس (ر) وجیہ نے لیگی رہنماؤں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

datetime 14  دسمبر‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی) عام لوگ اتحاد کے رہنما جسٹس(ر) وجیہ الدین نے اپنے بیان کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں نیب قوانین کی ترمیم کا کیس اہم مرحلے میں داخل ہو چکا ہے،چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے گمان میں کیا عدالت کسی ایسی اسمبلی کی کارروائی پر غور و خوض نہیں کر رہی جو مناسب انداز میں تشکیل نہ دی گئی ہو،

باالفاظ دیگر کیا ایک تراش شدہ یا غیر مکمل اسمبلی احتساب قوانین کی ترمیم کر سکتی ہے؟ درحقیقت یہ ایک اہم آئینی سقم کی نشاندہی ہوئی ہے،پی ٹی آئی کے ارکان من حیث القوم استعفے جمع کرا چکے ہیں جو پچھلے 8 ماہ سے قبول نہیں ہوئے اور نتیجتاً آئین کے مطابق ضمنی انتخابات منعقد نہ کرائے جا سکے، قومی اسمبلی اپنی موجودہ تعداد کے پیش نظر، نہ دو تہائی اکثریت سے آئین میں ترمیم لا سکتی ہے اور نہ وہاں بظاہر ضروری اکثریت صدر کے محاسبے کے لئے پائی جاتی ہے،یعنی اسمبلی صرف ایسی کارروائیوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے جو معمولی اکثریت سے انجام دیئے جا سکیں،ایک مزید اہم نقطے کی جسٹس اعجاز الاحسن نے نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباً 250 احتساب کے کیس ان افراد سے متعلق تھے، جنہوں نے نیب قوانین کی ترامیم کی خود رہنمائی کی۔ دراصل، ذاتی مفادات کے پیش نظر، پارلیمان کو اس انداز سے اسیر بنا کر قانون سازی کرنا آئین کی شق 227 سے بھی متصادم ہے جس میں پارلیمان کو پابند کیا گیا ہے کہ کوئی قانون اسلامی تشخص کے خلاف نہ بنایا جائے،الا اس کے متنازعہ ترمیم نہ صرف بنیادی حقوق بلکہ خود آئین کے بنیادی ڈھانچے سے بھی مطابقت نہیں رکھتی اور بظاہر سپریم کورٹ اسے رد کرنے کی مجاز معلوم ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذاکرات کی اندرونی کہانی


پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…