بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

ایس ایچ او مناواں اور باٹاپور کو پھانسی پر لٹکا دوں گا، جسٹس سرفراز ڈوگر

datetime 14  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی حراست میں رکھے گئے تین افراد کو فوری رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ لاہور پولیس بدمعاش بن چکی ہے، ایک اشتہاری کو پکڑنے کے لیے پولیس نے پورے خاندان کا جینا حرام کر رکھا ہے،

خوف کی علامت بننے والے بدمعاش پولیس افسروں کو دیوار سے لگادیں گے جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔گزشتہ روز عدالت عالیہ میں معزز جسٹس سرفراز ڈوگر نے تین شہریوں کو غیرقانونی حراست میں رکھنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالتی حکم پر ڈی آئی جی آپریشنز، ایس پی سی آئی اے، ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ، اس اچ او مناواں سہیل اور ایس ایچ او باٹا پور دانیال عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کی طرف سے فیصل باجوہ ایڈووکیٹ اور شہزاد سلیم وڑائچ پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار کے مطابق میرے دو بیٹوں اسد اور علی رضا اور بھائی سلیم کو پولیس نے اٹھایا، مغوی تینوں افراد کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں تھا، پولیس نے مغویوں کو حراست میں لیتے وقت فیملی کے سامنے ننگا کرکے تشدد کیا۔جسٹس سرفراز ڈوگر نے پولیس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایس ایچ او مناواں اور باٹاپور اتنے طاقتور ہوگئے ہیں کہ کوئی جج آپکے خلاف کیس نہیں سنتا، لاہور پولیس بدمعاش بن چکی ہے، ایک اشتہاری کو پکڑنے کے لیے پولیس نے پورے خاندان کا جینا حرام کر رکھا ہے۔عدالت نے ایس پی سی آئی اے پر سخت اظہار برہمی کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور افضال کوثر نے کہا کہ میں پولیس افسران کی غلطی کا اعتراف کرتا ہوں۔جس پر جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیئے کہ ڈی آئی جی صاحب اپنے افسروں کو عدالتوں میں پیش ہونا سکھائیں، ایک بات یاد رکھیں سی آئی اے ریگولر پولیس نہیں ہے۔

دوران سماعت ایس پی سی آئی اے عدالت سے اپنی غلطی کی بار بار معافی مانگتے رہے۔جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیئے کہ اتنے بڑے بدمعاش پولیس افسر ہیں جس کا دل کرتا ہے شہریوں کو اٹھا لیتا ہے، ایس پی سی آئی اے کا بیان احمکانہ ہے سارے ڈوگر ایک جیسے نہیں ہیں،

بدمعاشی کرنی ہے تو پھر ایسے پولیس افسر اس محکمے میں نہیں رہیں گے۔جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیئے کہ لاہور پولیس بدمعاش کے ہاتھوں میں ہے، خوف کی علامت بننے والے بدمعاش پولیس افسروں کو دیوار سے لگادیں گے،کرپٹ پولیس افسروں کی نوکریاں کھا جاؤں گا۔بعدازاں معزز عدالت نے غیر قانونی حراست میں رکھے گئے تین افراد کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…