بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

سلیمان شہباز کو باہر بھجوانے والے جنرل فیض تھے ؟ “جنرل باجوہ نہیں چاہتے تھے نوازشریف جیل میں مر جائیں” سہیل وڑائچ کے تہلکہ خیز انکشاف

datetime 14  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام مین سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ کسی کو تکلیف دینے کے حق میں نہیں تھے ۔ انکا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ نواز شریف کو

دوران حراست کچھ ہو یا وہ مر جائیں ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں سینئرصحافی گفتگو میں کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بہت سی غلطیاں بھی ہوئی ہیں جب تاریخ لکھی جائے گی تو لکھا جائے گا کہ انہوں نے اپنے دور میں دو مخالف حکومتوں کا دھڑن تختہ کیا۔ عام طور پر کوئی آرمی چیف ایک بار کر سکتا ہے۔سہیل وڑائچ نے دعویٰ کیا کہ سلیمان شہباز کو باہر بھجوانے والے جنرل فیض تھے کیونکہ شہبازشریف کے جنرل باجوہ سے تعلقات بہت اچھے تھے مگر انہیں عمران خان نے گرفتار کرایا، مخالف حکومتیں اتنا تو کرتی ہی ہیں۔ مگر نوازشریف عدالتوں کے غصے اور ٹکراؤ کے باعث جیل میں گئے۔صحافی نے کہا کہ بلوچ رہنما اور پی ڈیم ایم قیادت اپنے نمبر پورے کر چکی تھی مگر انہوں نے ڈبل گیم کی اور باجوہ سے کہا کہ ابھی نمبر پورے نہیں ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنرل باجوہ اگر تحریک عدم اعتماد کو رکوانا چاہتے تو بہت زیادہ سختی کر کے رُکوا بھی سکتے تھے مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔سہیل وڑائچ نے کہا کہ اگر یہ کہا جائے کہ تحریک عدم اعتماد لائی ہی جنرل باجوہ کی وجہ سے گئی ہے تو یہ غلط ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…