بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ،

datetime 13  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف اور مائیکروسافٹ کے چیئرمین بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔وزیراعظم ہائوس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق شہباز شریف اور بل اینڈ ملینڈا گیسٹس فائونڈیشن کے شریک چیئرمین کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں صحت عامہ اور سماجی شعبے کے پاکستان میں جاری پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے ملک میں پولیو کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکوں، غذائیت اور مالیاتی شمولیت کو بہتر بنانے میں بی ایم جی ایف کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی قابل قدر مدد کو سراہا۔انہوں نے تعاون کے تمام جاری شعبوں میں فائونڈیشن کے ساتھ نتیجہ خیز شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کی پاکستان کی خواہش کا بھی اعادہ کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ملک میں پولیو کی تمام اقسام کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، 2022میں پاکستان میں پولیو کیس کے نئے کیسزرپورٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ستمبر 2022سے پولیو کیسز میں وقفہ آیا ہے، حالیہ سیلاب جس نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی کی وجہ سے پولیو کے قطرے پلانے کی جاری کوششوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت خصوصی ایمرجنسی رسپانس پلان کو فعال طور پر نافذ کر رہی ہے۔بل گیٹس نے پاکستان میں حالیہ سیلاب میں جانوں کے ضیاع پر گہرا افسوس کیا۔ انہوں نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان کے لیے اپنی فائونڈیشن کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا کہ پولیو وائرس کی وجہ سے کسی بچے کو فالج کا خطرہ نہیں ہے

گفتگو میں بی ایم جی ایف کے تعاون سے مختلف دیگر حکومتی زیرقیادت پروگراموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جن کا مقصد غذائی قلت اور سٹنٹنگ سے نمٹنے، حفاظتی ٹیکوں کی ضروری خدمات، مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے RAASTاور قومی بچت کے پروگرام کو ڈیجیٹائز کرنا ہے۔ وزیراعظم اوربل گیٹس نے مشترکہ مقاصد اور باہمی تعاون کے شعبوں پر مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…