بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

صدر عارف علوی اور اسحاق ڈار کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئے

datetime 13  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)صدر مملکت عارف علوی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والی پانچ ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے،صدر عارف علوی قبل از وقت انتخابات کی تاریخ کا مطالبہ کرتے رہے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میثاق معیشت پر زور دیا

اور ساتھ ہی کہا کہ عمران خان ملک کو ڈیفالٹ کرنے والی باتیں نہ کریں ،جب دوسری طرف حکمران اتحاد نے بجٹ کے بعد عام انتخابات کی تاریخ دینے کا مطالبہ بھی یکسر مسترد کردیا ہے اور کہاہے کہ الیکشن آگے تو جاسکتے ہیں اب قبل از وقت نہیں ہونگے جو اسمبلی تحلیل ہوگی اس کے انتخابات کروا دئیے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن بھی قبل از وقت انتخابات کے اپشن سے پیچھے ہٹ گئی،جے یو آئی ف اور پیپلز پارٹی نے ن لیگ پر واضح کردیا تھا کہ وہ قبل از وقت انتخابات پر راضی نہیں ہونگے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،خواجہ آصف،ایاز صادق اور سعد رفیق بھی قبل از وقت انتخابات کے حامی نہیں تھے،ذرائع نے بتایا کہ صدر عارف علوی اسحاق ڈار سے ملاقاتوں کے دوران قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرتے رہے،عارف علوی نے یہاں تک پیشکش کی تھی یہ حکومت بجٹ پیش کرلے اور جولائی کی کوئی تاریخ دے دے،عارف علوی عمران خان کی اس معاملے پر فیس سیونگ چاہتے تھے،اسحاق ڈار نے پارٹی قائد نواز شریف اور اتحادیوں کو مطالبے بارے آگاہ کیا تو انہوں نے صاف انکار کردیا اوردو ٹوک الفاظ میں کہا کہ انتخابات آگے تو جاسکتے ہیں قبل از وقت نہیں ہوسکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…