کراچی(نیوزڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار نے بینک کھاتوں سے رقوم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے بعد چیک کے ذریعے لین دین محدود ہونے کی تصدیق کردی ہے۔کھاتے داروں نے ودہولڈنگ ٹیکس کے ذریعے ایف بی آر کی پکڑ سے بچنے کے لیے چیک کے ذریعے لین دین محدود کر دیا۔ جون کے مقابلے میں جولائی 2015 کے دوران چیک کے ذریعے لین دین 8 کھرب 78ارب 54کروڑ روپے کم رہا۔ بینکوں کے ذریعے لین دین میں غیرمعمولی کمی کے سبب ایک جانب بینکوں کو ڈپازٹس میں کمی کا سامنا ہے، دوسری جانب بینکوں کو مالیاتی خدمات کی فراہمی پر سروس چارجز کی مد میں حاصل ہونے والے آمدنی میں بھی نمایاں کمی درپیش ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے شماریاتی بلیٹن ستمبر 2015 کے مطابق ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے بعد جولائی کے مہینے میں نیشنل کلیئرنگ سسٹم کے ذریعے بینکوں کے درمیان چیک کے لین دین میں نمایاں کمی واقع