راولپنڈی(این این آئی)پانچ ڈاکو بنگلے سے دو کروڑ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی، سونے کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ مورگاہ کے علاقے میں صبح صبح ڈکیتی کی سنگین واردات ہوئی ہے جس میں 5 مسلح ڈاکو چودھری اورنگزیب کے گھر اکبر ہاؤس میں داخل ہوئے اور 2 کروڑ روپے مالیت کی نقدی، غیر ملکی کرنسی،
سونے کے زیورات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو اسلحے کی نوک پر یرغمال بناکر ایک کمرے میں بند کردیا، ڈاکو گھر کی تلاشی لیتے ہوئے 75 لاکھ روپے کی نقدی سمیت 9 ہزار یورو 5 سو ڈالر اور 80 تولہ زیورات لوٹ لے گئے، ڈاکو بریف کیس میں سے پاسپورٹ کی دستاویزات، 9 ایم ایم پسٹل نائن ایم بھی لے گئے، پولیس اور فورنزک سائنس ایجنسی کی ٹیمیں تحقیقات میں مصروف ہیں۔سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا حکم جاری کردیا۔ ایس ایس پی آپریشنز اور دیگر افسران نے جائے وقوع کا جائزہ لیا اور تفتیشی ٹیم کو ہدایات دیں۔مدعی کے مطابق تین ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور ملکی و غیر ملکی کرنسی و طلائی زیورات چھین کر فرار ہوئے۔ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے کہا کہ ٹیکنیکل شواہد اور ہیومن انٹیلی جنس پر کام کیا جا رہا ہے، ملزمان کو گرفتار کر کر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔مورگاہ کے علاقہ میں گھر میں رابری کی واردات پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا حکم دیا۔تفصیلات کے مطابق مورگاہ کے علاقہ میں گھر میں رابری کی واردات پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا حکم دیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی، ایس ایس پی آپریشنز اور دیگر افسران نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور تفتیشی ٹیم کو ہدایات دیں،3 ملزمان گھر میں داخل ہوئے
اور ملکی و غیر ملکی کرنسی و طلائی زیورات چھین کر فرار ہوئے، موقع سے فرانزک ٹیمیں شواہد اکھٹے کر رہی ہیں، ٹیکنیکل شواہد اور ہیومن انٹیلیجنس پر کام کیا جا رہا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے کہاکہ ملزمان کو گرفتار کر کر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔دوسری جانب شہر میں ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی وارداتوں پولیس کی نیندیں حرام کر دیں،
ناکہ بندی، سیف سٹی کیمرے، بہترین مخبری نظام اور جدید اسلحہ کے باوجود پولیس ڈاکووں اور چوروں کی پرچھائی بھی نہ پا سکی تفصیلات کے مطابق نواب ٹاون کے علاقے میں ثنا محمد کے گھر سے نامعلوم چور 8لاکھ 29ہزار مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا چوری کر کے فرار ہو گئے برکی کے علاقے میں ڈاکو راشد کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر اہلخانہ سے 14لاکھ روپے مالیت کی نقدی،
طلائی زیورات، قیمتی گھڑیاں اور دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے۔ بادامی باغ کے علاقے میں ڈاکو گل خان کے گودام میں گھس کر گن پوائنٹ پر 4 لاکھ 25ہزار روپے، سبزہ زار کے علاقے میں ڈاکو قیصر سے اسلحہ کے زور پر 70ہزار روپے اور موبائل فون، سندر کے علاقے میں ڈاکو عارف سے گن پوائنٹ پر 28 ہزار روپے اور موبائل فون، گرین ٹاؤن کے علاقے میں
ڈاکوگن پوائنٹ پر اسحاق سے 10ہزار روپے اور موبائل فون، فیکٹری ایریا کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر سراج سے 40 ہزار روپے اور موبائل فون، ملت پارک کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر منور سے 30ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ کے علاقے میں ڈاکو فیصل سے گن پوائنٹ پر 50ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ مانگا منڈی اور ہڈیارہ کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹڑسائیکلیں چھین کر فرار ہو گئے جبکہ اچھرہ اور اسلام پورہ، برکی، اقبال ٹاون، ہنجروال، نواب ٹاؤن، کوٹ لکھپت اور پرانی انارکلی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔



















































