ملتان ٹیسٹ میں سعود شکیل کو آؤٹ قرار دیے جانے پر سوالات اٹھ گئے
ملتان (این این آئی)ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی بیٹر سعود شکیل کو تھرڈ امپائر کی جانب سے آٹ قرار دیے جانے کے فیصلے پر سوالات اٹھ گئے۔ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز کھانے کے وقفے سے پہلے آخری اوور میں سعود شکیل 94 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے کہ مارک ووڈ کی ایک گیند سعود شکیل کے بیٹ کو چھوتی ہوئی وکٹوں کے پیچھے گئی جسے اولی پوپ نے ڈائیو لگاتے ہوئے کیچ کر لیا۔انگلش بولر، وکٹ کیپر اور دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے کیچ آٹ کی اپیل کی گئی تاہم امپائر علیم ڈار نے فیصلہ تھرڈ امپائر پر چھوڑ دیا۔تھرڈ امپائر نے کئی بار ویڈیو کو غور سے دیکھنے کے بعد سعود شکیل کو آئوٹ قرار دیا۔سعود شکیل کو آئوٹ قرار دیے جانے کے فوری بعد سوشل میڈیا پر اسے متنازع کیچ قرار دیکر کہا گیا کہ شک کا فائدہ بیٹر کو جانا چاہیے تھا۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ کیا اولی پوپ نے کلین کیچ لیا؟



















































