کابل(نیوزڈیسک)پاکستان نے افغان خفیہ ایجنسی اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ثبوت افغان حکومت کو پیش کر دیئے ہیں جبکہ پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پاکستان مخالف مہم بند کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے کے عملے کو سیکیورٹی فراہم کی جائے .افغانستان کے ساتھ دوستانہ . برادرانہ اور اچھے ہمسائیگی کے تعلقات برقرار رکھنے کے خواہش مند ہیں .افغان طالبان کے خلاف طاقت کا استعمال دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہو گا . افغانستان میں امن و مفاہمتی عمل میں سہولت کار کا کردار جاری رکھنے کیلئے تیار ہیں .مذاکرات میں پہل افغانستان کو کرنا ہو گی۔ذرائع کے مطابق جمعہ کو قومی سلامتی اور امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز نے کابل میں افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی سے ملاقات کی۔انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔سرتاج عزیز نے افغانستان میں پاکستان مخالف موجودہ ماحول کے تناظر میں اپنے سفارتخانے کے حکام کی سیکورٹی سے متعلق پاکستان کے خدشات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کچھ عرصہ