اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ انتقامی کارروائی حکومت کی پالیسی نہیں .دہشت گردوں اورجرائم پیشہ عناصرکیخلاف آپریشن پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔وزیراعظم نوازشریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثارنے ملاقات کی اور اپنے دورہ برطانیہ میں حکام سے ہونے والی ملاقاتوں پربریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثارنے ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق قتل کی تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت،منی لانڈرنگ اورڈاکٹرعاصم کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ پیش کی،اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ دہشتگردوں اورجرائم پیشہ عناصرکیخلاف آپریشن پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا،انتقامی کارروائی ہماری پالیسی نہیں،آئین اورقانون کے زمرے میں آنے والے مطالبات ہی تسلیم کیے جاسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں پارلیمنٹ کے اندررہ کراپنا کردارادا کریں۔ دریں اثناءوفاقی وزیر اطلاعات نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سیاست اور جرم کے درمیان فرق کیا جانا چاہیے .کراچی آپریشن اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے