جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

گھی کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

datetime 10  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 71 روپے اور ایک کلو برانڈڈ دیسی گھی کی قیمت میں 220 روپے تک کا اضافہ ہو گیا۔ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز میں متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز میں بچوں کے خشک دودھ، گھی، نوڈلز، بسکٹ، کیچپ اور جیم کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز میں برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 71 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اضافے کے بعد فی کلو برانڈڈ گھی کی قیمت 397 سے بڑھا کر 468 روپے مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ایک کلو برانڈڈ دیسی گھی کی قیمت میں 220 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اور نئی قیمت 1200 سے بڑھ کر 1 ہزار 420 روپے مقرر کی گئی ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز میں بچوں کا 800 گرام خشک دودھ کا ڈبہ 120 روپے مہنگا کیا گیا ہے، اور اب اس کی قیمت 1690 سے بڑھ کر 1810 روپے کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹماٹو کیچپ کی قیمت میں 30 روپے، نمک کی قیمت میں 10 روپے جب کہ جیم کی قیمت میں 29 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بسکٹ، مصالحہ جات اور ٹوائلٹ سوپ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…