ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے اندر کے لوگوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ لڑایا،سابق آرمی چیف،پی ٹی آئی اور عمران خان کے محسن ہیں،تنویر الیاس نے اندر کی بات بتا دی

datetime 10  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ عمران خان کا سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ پر ڈبل گیم کا الزام حقیقت کیخلاف ہے،پی ٹی آئی کے اندر کے لوگوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ لڑایا،پارٹی کے اندر کے لوگوں کی پارٹی قیادت پر نظر ہے۔سابق آرمی چیف،پی ٹی آئی اور عمران خان کے محسن ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ سردار تنویر الیاس نے کہا کہ فوج ایک ادارہ ہے،اس کے اندر ایک شخص انفرادی طور پر پالیسی نہیں بنا سکتا۔ساری دنیا میں اسٹیبلشمنٹ مختلف پلانز بنا کر رکھتی ہے،ملک کو اندرونی اور بیرونی پر طور تھریٹ ہوتا ہے،یہ ادارہ دونوں تھریٹ کیلئے تیار رہتا ہے،اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں سپورٹ کیا۔عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ سے لڑانے کے سوال پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں بیٹھے کچھ لوگوں نہیں ہی ایسا کیا۔عمران خان نے پیچھے کوئی شخص نہیں دیا جس نے سیاسی بیعیت کرنی ہو،سب کی نظریں پارٹی قیادت پر لگی ہوئی ہیں۔بعض لوگوں کا خیال ہے کہ شاید پارٹی ٹوٹے اور اسٹیبلشمنٹ ہم پر ہاتھ رکھ دے۔ انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں نے سابق آرمی چیف پر تنقید کی اور برا بھلا کہا جو نا انصافی ہے۔آرمی اور ہم میں فرق ہے،چونکہ وہ ایک لائن پر کام کرتے ہیں جبکہ سیاستدان بے مہار ہوتے ہیں اور اخبار میں ہیڈ لائن لگوانے کیلئے یہ نہیں سوچتے کہ ہم پارٹی کے ساتھ کیا کرنے لگے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی میں جو اختلافات یا فاصلے ہوئے اس سے ملک کو نقصان ہوا۔ جبکہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم شہباز شریف اور تنویر الیاس کے درمیان ایک تقریب میں تکرار بھی ہوئی تھی جس کے ردعمل میں وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کا میرے ساتھ ہتک آمیز رویہ نا قابل برداشت ہے،شہباز شریف ہماری تاریخ سے واقف نہیں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…