منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی افغانستان کو وارننگ

datetime 4  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(نیوزڈیسک)پاکستان کی افغانستان کو وارننگ- مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغانستان سے جاری پاکستان مخالف مہم بند کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریکا کے تحت افغان ترقی کے مقصد کی حمایت کرتا ہے۔کابل میں چھٹی علاقائی اقتصادی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ و قومی سلامتی کے امور سرتاج عزیز کا کہناتھا کہ پاکستان ریکا کے تحت افغان ترقی کے مقصد کی حمایت کرتا ہے اور ہم یہاں ریل، روڈ توانائی اور تجارتی ترقی کے منصوبوں پر عمل پیرا ہیں جب کہ پشاور جلال آباد اور چمن بولدک ریل لنک پر تیزی سے کام جاری ہے جو 2016 میں مکمل کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادری راہداری منصوبہ خطے کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز نے کابل میں افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی صورتحال پر تبالہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سرتاج عزیز نے افغانستان میں پاکستان مخالف موجودہ صورتحال کے تناظر میں اپنے سفارتخانے کے حکام کی سیکورٹی سے متعلق پاکستان کے خدشات سے آگاہ کیا جب کہ افغانستان سے جاری پاکستان مخالف مہم بند کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ مشیر خارجہ نے افغانستان کے ساتھ دوستانہ ، براردرانہ اور اچھے ہمسائیگی کے تعلقات برقرار رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…