نیو کلیئر پاور کے پاس پورٹ سے پیاز چھڑانے کے پیسے نہیں، جلد سنیں گے تنخواہ اور پنشن کے بھی پیسے نہیں ہیں’شیخ رشید

8  دسمبر‬‮  2022

لاہور ( این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے معیشت کا جنازہ نکال دیا ، جس طرف حالات جا رہے حکمرانوں کے پاس بھی اسمبلیاں توڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ،فضل الرحمان انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔

انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں ،مذاکرات سے الیکشن کاراستہ نہیں نکلتا تو صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیںجبکہ فضل الرحمان الیکشن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔حکومت کی پالیسی ہے کہ نہ کھیلیں گے اور نہ کھیلنے دیں گے ۔ ساری جماعتیں عمران خان کاراستہ روکنے کے لئے اکھٹی ہیں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ معیشت ہی قومی سلامتی ہے جس طرف حالات جارہے ہیں حکمرانوں کے پاس بھی اسمبلی توڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔جس ڈارکومعیشت کا ارسطو بناکرپیش کیا اس نے معیشت کاجنازہ نکال دیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ نیو کلیئر پاور کے پاس پورٹ سے پیاز چھڑانے کے پیسے نہیں، جلد سنیں گے تنخواہ اور پنشن کے پیسے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی عمران خان کے کہنے پراسمبلیاں تحلیل کردینگے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…