اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں ملک کی اندروانی صورتحال پر بات کی گئی ، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان دشمنوں کو اقتصادی ، راہداری منصوبہ برداشت نہیں ہورہا آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم کی ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری کی سکیورٹی صورتحال پر بھی بات کی گئی ، اقتصادی راہداری منصوبوں کو مکمل تحفظ دینے کا بھی عزم کیاگیا ۔ ملاقات میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری کی صورتحال پر بھی غور کیاگیا۔