منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

سندھ کا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے، عمران خان

datetime 4  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خالد آباد(نیوز ڈیسک )پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان خالد آباد دورہ کے لیے پہنچے جہاں انہوں نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے افسوس ہے میں نے اس سے قبل سندھ کا دورہ کیوں نہیں کیا ان کا کہنا تھا کہ اب سندھ کا دورہ رکتا رہوں گا اور تبدیلی لے کر آو¿ں گا. عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کا مستقبل انتہائی تاریک دیکھ رہاہوں کیونکہ جو نقصان آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کو پہنچایا ہے وہ کوئی آمر بھی نہیں پہنچا سکا، پی ٹی آئی چئیر مین نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی ڈہر کی میں بڑا جلسہ کرے گی.ان کا کہناتھا کہ آصف زرداری اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سندھ میں عوام کو سندھی اور مہاجر کے نام پر تقسیم کیا ہے،سندھ میں جانوروں اور ہاریوں کا ایک جیسا حال ہے کیونکہ ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔انہوں نے کہا کہ جتنی غربت اندورن سندھ میں ہے وہ پورے پاکستان میں نہیں ہے،سندھ کی عوام کو تبدیلی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ،سندھ کے سیاستدان اور بیوروکریٹس سب سے زیادہ کرپشن میں ملوث ہیں۔عمران خان کا کہناتھا گذشتہ پانچ سالوں میں سندھ پر 900ارب روپے خرچ کیے گئے لیکن وہ روپیہ کہیں بھی نظر نہیں آرہاہے،سندھ میں پیسہ ٹھیک نہیں لگایا گیا بلکہ محض کرپشن کی گئی ہے اوراس کرپشن کا نقصان سندھ کی عوام بھگت رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں نفرتیں پھیلا کر ووٹ لیے گئے ہیں،سندھ کی عوام پر قانون نہ ہونے کے باعث ظلم کیا جارہاہے. تاہم بہت جلد سندھ میں بھی تبدیلی آئے گی۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…