کوئٹہ (نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں پانچ روپےکا اضافہ رکارڈ کیاگیاہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت پانچ روپے اضافے کے بعد 70روپےتک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ ہفتہ چینی 65روپے فی کلو تک میں فروخت کی جارہی تھی۔اضافے کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں چینی ہول سیل مارکیٹ سے ہی زیادہ قیمت پر مل رہی ہے۔اس لئے ان کے لئے ممکن نہیں ہے کہ وہ پرانی قیمت پر چینی فروخت کریں۔دوسری جانب چینی کی قیمت میں اضافہ کی روک تھام کےحوالے سے پرائس کنٹرول کمیٹی کا کوئی کردار نظر نہیں ا?رہا۔