منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عدم اعتماد کا حصہ بننے کی آفر کس نے دی؟ سراج الحق کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 5  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے انکشاف کیا ہے کہ آصف زرداری نے پی ٹی آئی کے خلاف ہم سے مدد مانگی تھی ، مگر ہم نے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہمیں موقع ملا تو کرپشن کرنےوالوں کو تباہ کر دیں گے ، تمام سیاسی جماعتیں دھوکہ باز ہیں۔

کبھی روٹی کپڑے کے نام پر دغا دیا گیا تو کسی نے تبدیلی کے نام پر گمراہ کیا ۔ میرے پاس زرداری اور شہباز شریف آئے کہ ہمارا ساتھ دیں تا کہ پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو ۔سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ایک بار بھی کمشیر سے متعلق مودی سے بات نہیں کر سکی ، جماعت اسلامی کشمیر کو آزاد کرائے گی ، صرف جماعت اسلامی ہی ملک کو کرپشن فری بنا سکتی ہے۔علاوہ ازیں منصورہ میں مرکزی نظم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی انتخابات میں تاخیر کی باتیں قوم کو منظور نہیں، الیکشن سے قبل انتخابی اصلاحات ضروری ہیں،سیاسی جماعتیں سویلین بالادستی، الیکشن ریفارمز اور اسٹیبلشمنٹ کے سیاست سے دور رہنے کے اعلان کی روشنی میں میکنزم کی تیاری کے لیے مذاکرات کا آغاز کریں، تین نکاتی ایجنڈے پر نئے سماجی معاہدہ سے سیاسی عدم استحکام ختم ہو گا، بغیر اصلاحات الیکشن کے نتائج کوئی تسلیم نہیں کرے گا، انتخابات متناسب نمائندگی کے اصول کے تحت ہونے چاہئیں ،معیشت کی بہتری کے لیے سود اور کرپشن سے نجات حاصل کرنا ہوگی، حکمران جماعتیں ملک میں سیاسی و معاشی استحکام نہیں، سٹیٹس کو چاہتی ہیں، اسی میں ان کا فائدہ ہے، عدالتیں اور نیب لوٹ مار کرنے والوں کو نہیں پوچھتیںتو عوام ووٹ کی طاقت سے لٹیروں کا احتساب کرے، جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، حکمران جماعتوں کے پیش نظر دولت اور جائیدادیں بنانا ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…