جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

ودہولڈنگ ٹیکس، وزیر اعظم خود تاجروں سے ملیں گے

datetime 4  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں تاجروں کے بڑھتے ہوئے تحفظات کو فوری حل کرنے کے لیے وزیراعظم نواز شریف 10ستمبر کو کراچی میں ان سے ملاقاتیں کریں گے، تاجروں، سرمایہ کاروں، فیڈریشن چیمبر آف کامرس، ملک بھر کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹریڈرز کے رہنماؤں سے 2 روز تک ملاقاتیں جاری رہیں گی۔تاجروں کے مسائل اور تحفظات کو فوری حل کرنے کے لیے وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ، وفاقی وزیر پانی و بجلی، وفاقی وزیر پٹرولیم سمیت وفاقی کابینہ کے 8 وزرا اور چیئرمین ایف بی آر بھی ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے چھوٹے تاجر 0.3 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، دوسری طرف سرمایہ کار اور درآمد و برآمد کنندگان ٹیکس ریفنڈ نہ ہونے پر سراپا احتجاج ہیں، اس کے علاوہ بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ، لوڈشیڈنگ، کراچی میں مہنگے داموں پانی کی فروخت سے کاروبار کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ چاہتے ہیں۔اس حوالے سے وزارت تجارت کے ذیلی ادارے ٹی ڈیپ کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی درخواست پر وزیر اعظم نے تاجروں سے براہ راست مل کر ان کے مسائل حل کرنے کا ٹائم دے دیا ہے، اس حوالے سے وزیراعظم ہاؤس سے ان کو فون بھی آگیا ہے۔وزیر اعظم تاجروں کو 2روز دیں گے اور ان کے مسائل عملی طور پر حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی اور گیس نہیں ہے، دوسری طرف ان کی قیمتوں میں اضافے سے تجارت تباہ ہو کر رہ گئی، پٹرول سستا ہونے کے باوجود فرنس آئل مہنگا ہے، وزیر خزانہ کے واضح احکام کے باوجود ٹیکس ریفنڈ نہیں ملا، تاجروں کا مطالبہ ہے کہ بجلی گیس کے ریٹ کم کیے جائیں، اگر تاجروں اور سرمایہ کاروں کے مسائل حل نہ کیے گئے تو تجارتی خسارہ کم نہیں ہو سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…