منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی موقف سے کشمیری جذبہ آزادی کو نئی زندگی ملی ہے، علی گیلانی

datetime 4  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(نیوز ڈیسک)سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر پر حالیہ موقف پر ڈٹا رہے تو کشمیری قوم کا نصب العین مستحکم ہوگا۔ جس کے بعد بھارت عالمی برادری کے سامنے جواب دہ ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ منگل کو نئی دلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبد الباسط سے ملاقات میں انہیں علی گیلانی کا نواز شریف کے نام لکھا گیا خط دیا ہے۔ جس میں لکھا ہے کہ کشمیر پر پاکستان کے حالیہ موقف اور حمایت سے کشمیریوں میں آزادی کے جذبے کو نئی زندگی ملی ہے اور اس سے پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کی گونج سنائی دی ہے۔ دنیا اس حقیقت سے آگاہ ہوئی کہ کشمیر محض پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع نہیں، بلکہ 1کروڑ 30لاکھ افراد کی جدوجہد، بنیادی اور پیدائشی حقوق کا معاملہ ہے۔ خط میں حریت رہنما نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر پاکستان حکومت، فوج اور عوام کا شکریہ بھی ادا کیا ہے



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…