جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

عمران خان نے اعظم سواتی کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے نے سینیٹر اعظم سواتی کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم سواتی کو جس انداز سے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ قابل مذمت ہے۔انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعظم سواتی کی کوئٹہ پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی مذمت کی

اور کہا کہ کوئٹہ پولیس ان کی جان کو خطرے میں ڈال کر لے گئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ اعظم سواتی کو سینے میں درد اور سانس کی تکلیف پر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز)پمز )منتقل کیا گیا تھا۔ جب ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار تھا تو کوئٹہ پولیس نے ڈسچارج کراکر گرفتار کرلیا۔کوئٹہ پولیس اعظم سواتی کی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے انہیں ساتھ لے گئی۔سابق وزیراعظم نے سینیٹر اعظم سواتی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری مہذب دنیا میں تنقید کرنے کو جمہوری حق سمجھا جاتا ہے مگر افسوس ہے کہ ہمارا نظام انصاف اعظم سواتی کے بنیادی انسانی حقوق کی بار بار خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے تیار نہیں۔سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے اعظم سواتی کی گرفتار کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلہ اور میڈیکل رپورٹس آنے سے قبل ہی اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس کے حوالے کیا جانا شرمناک ہے۔اسی طرح سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اعظم سواتی کی کوئٹہ منتقلی پاکستان کی عدالتوں کے انسانی حقوق ریکارڈ پر ایک اورداغ ہے، 75سال کے بوڑھے سینیٹر اور وکیل کو بے عزت کیا جا رہا ہے اور عدالتیں پاکستان کی تاریخ کو مزیدداغدار کرنے میں پیش پیش ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…