جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سابق آرمی چیف نے ہمیں کہا تھا پی ٹی آئی کی طرف ہو جائیں، مونس الہٰی کا دعویٰ

datetime 2  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ صاحب کو غدار نہیں کہا جاسکتا، ق لیگ نے ان کے کہنے پر ہی پی ٹی آئی کا ساتھ دیا۔تفصیلات کے مطابق ق لیگ کے مرکزی رہنما مونس الٰہی نے ایک انٹرویوں میں کہا ہے کہ جو ہٹ گیا

وہ برا ہے میں اس سوچ کےخلاف ہوں، بحث کرلیں باجوہ صاحب کیسے غدار ہوگئے،انہوں نے پی ٹی آئی کیلئے کیا کیا نہیں کیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق مونس الٰہی نے سوال کیا جب باجوہ صاحب نے دریا کا رخ پی ٹی آئی کی طرف موڑ دیا تب وہ صحیح تھے؟ق لیگی رہنما نے بتایا کہ جب آفر آئی تو سابق آرمی چیف نے ہمیں کہا تھا پی ٹی آئی کی طرف ہو جائیں، اس رائے کے بعد میں نے والد صاحب کو کہا کہ اس طرف ہونا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سازش میں باجوہ صاحب کا ہاتھ ہوتا تو وہ ہمیں کیوں پی ٹی آئی کی طرف ہونے کا کہتے۔مونس الٰہی نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی نئی قیادت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔ق لیگ کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری چوائس ہے بجٹ دیکر جائیں، عمران خان اسمبلی تحلیل کرنا چاہیں تو تیار ہیں۔یاد رہے گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سےوزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے زمان پارک میں ملاقات کی تھی، ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی بھی موجود تھے۔ملاقات میںوزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے میں تاخیر نہیں ہوگی، پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ انہیں دے دی،ہم عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے،ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں، اس کا پورا ساتھ دیتے ہیں۔بعد ازاں ملاقات میں شریک چوہدری مونس الہیٰ نے ٹوئٹ کیا تھ کہ آج ہماری عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں عمران خان کو یقین دہانی کرا دی ہے کہ یہ وزارت اعلٰی عمران خان کی امانت ہے، عمران خان جب چاہیں گے پنجاب اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…