اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی سینیٹ اور صوبائی اسمبلی میں احتجاجاً استعفوں کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار نے شرائط کی منظوری سے پہلے بات چیت سے انکار کردیا ہے ۔فاروق ستار نے واضح طور پر کہا ہے کہ استعفے تو دور کی بات ہے۔ ہماری جماعت تو مذاکرات کے عمل سے بھی باہر آگئی ہے۔یاد رہے کہ حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان ثالثی مولانافضل الرحمن کررہے ہیں۔