جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کو ناقص کھانا دینے کا انکشاف

datetime 3  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، پی آئی اے اپنے مسافروں کا ناقص کھانا کھلاتی ہے، ہوٹلوں کا بچا کچھا کھانا مسافروں کو دیا جاتا ہے، اسی فیصد مسافر تو کھانا واپس کردیتے ہیں، قائمہ کمیٹی برائے کابینہ کی رکن مریم اورنگزیب نے قومی ایئرلائن پر الزام لگادیا، پی آئی اے سے ایسے ہوٹلوں کے معاہدے کی رپورٹ طلب کرلی گئی۔ خواتین و حضرات ،ہم بتیس ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے ایک گھنٹہ پچاس منٹ بعد کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کریں گے۔آپ سے التماس ہے کہ موبائل فونز بند کردیں،سیٹ بیلٹ باندھ لیں۔ قومی ائیر لائن میں خوش آمدید،باکمال لوگوں کی لاجواب سروس سے لطف اٹھانے کا وقت آگیا، بتیس ہزار فٹ کی بلندی سے بادلوں کی آنکھ مچولی کو انجوائے کیجِیے، کھانا تھوڑی دیر میں پیش کیا جائے گا۔ لیجیے جناب انتظار کی گھڑیاں ختم، ڈنر سرو ہونے لگا ہے،بزنس کلاس کے معزز مہمانوں کے لیے چھری کانٹے کے ساتھ،گرمام گرم سیخ کباب،پلائو اور سلاد ہے تو اکانومی کلاس والے بھی اشتہا انگیز خوشبوئوں کا مزہ لے رہے ہیں، لیکن ذرا ٹہریے منہ میں لے جانے والا لقمہ واپس رکھ دیں، پی آئی اے مسافروں کو ناقص کھانا کھلا رہی ہے، ہوٹلوں کا بچا کچھا کھانا مسافروں کے پیٹ میں جارہا ہے، اسی فیصد مسافر تو کھانا واپس کردیتے ہیں۔ آپ کے منہ کا مزہ ہم نے خراب نہیں کیا،بلکہ ڈھول کا پول تو مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب نے کھولا،جنہوں نے بتا یا کہ ہزاروں روپے کے ٹکٹ خریدنے والوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے،ہوٹلوں میں جو بوٹیاں اور چاولوں کے دانے بچ جاتے ہیںوہ مسافروں کے پیٹ میں اتارے جاتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پی آئی اے سے آپ کا سفر خوشگوار گزرا ہوگا،آپ آئندہ بھی قومی ائیرلاین کو ہی اپنی آمدورفت کے لیے چنیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…