منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کلب میں عمران خان سے مصافحہ کرنے کیلئے بہت سی لڑکیوں کو دیکھ کر میں حیران رہ گیا، وسیم اکرم کاحیران کن انکشاف

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ سابق کپتان عمران خان نے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں مجھے جنوبی امریکہ کے ایک ویران جزیرے پر چھوڑ دیا تھا۔ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے

سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے مضحکہ خیز لمحات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان سخت کپتان تھے لیکن میں نے انکے ساتھ بہت مزے کیے، گرائونڈ سے باہر اپنا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ لیجنڈ کرکٹر نے انہیں کھیل کے ابتدائی دنوں میں کہا کہ چلو نائٹ کلب چلتے ہیں۔ میں نے ایسا ہی تھا، میں تیار ہوں، کپتان، پھر ہم ایک کلب گئے، جہاں انہوں نے ایک گلاس دودھ کا آرڈر دیا جو عجیب تھا لیکن کلب میں عمران خان سے مصافحہ کرنے کے لیے بہت سی لڑکیوں کو وہاں دیکھ کر میں حیران رہ گیا۔وسیم اکرم نے بتایا کہ وہاں سے عمران خان کی ایک دوست ہمیں اپنے پرائیوٹ جہاز میں جنوبی امریکہ کے ایک جزیرے پر لے گئی، جس کی پرواز 45 منٹ تھی اور پھر وہ گپ شپ کرنے کے لیے گھر میں چلے گئے۔ ہمیں وہیں چھوڑ دیا گیا، میں ایک جزیرے کے بیچوں بیچ کھڑا تھا، ہوٹل واپس بھی نہیں جا سکتا تھا۔واضح رہے کہ وسیم اکرم 1992ء میں عمران خان کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے ایک اہم رکن تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…