اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

خواجہ آصف نے نواز شریف کی واپسی کا اعلان کر دیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر کسی نے آئینی حد عبور کی تو قانون حرکت میں آئے گا،معیشت کی بہتری حکمرانوں کی اولین ترجیح ہے اور رواں سال کے اختتام سے پہلے نواز شریف واپس آجائیں گے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال

اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری حکمرانوں کی اولین ترجیح ہے اور رواں سال کے اختتام سے پہلے نواز شریف واپس آجائیں گے، پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران شہریوں کے حقوق پامال ہوئے تو ان کی حفاظت کریں گے، احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن آئین اور قانون کی حد عبور نہ کیا جائے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلے چار سال پی ٹی آئی کی حکومت میں جو ہمارا حال ہوا ہے ،کوئی ایک ترقیاتی کام نہیں ہوسکا، لوگوں کو سمجھاتے رہے ہیں کہ یہ حالات ہیں۔انہوں نے کہا کہ کابینہ میں معاملہ اٹھایا جو امداد میں تفریق کی شکایت ہے اس کو دور کیا جائے اور سیلاب زدگان کی بلاتفریق مدد ہونی چاہیے، سردیوں کا موسم ہے اور سیلاب زدگان کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ اتحادیوں سے درخواست ہے کہ سیلاب زدگان کے لئے اقدامات کو مزید تیز کریں اور وسائل سے بڑھ کر سیلاب متاثرین کی مدد کر رہے ہیں جبکہ حکومت کا فرض ہے سیلاب متاثرین کو چھت فراہم کرے، متاثرین کو جو مشکلات ہیں اس سے نمٹنے کے لئے ہرممکن اقدامات ہونے چاہئیں۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…