ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان نے حکومت مخالف کال کو کامیاب بنانے کیلئے رابطے تیز کر دیئے

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت مخالف کال کو کامیاب بنانے کے لیے رابطے تیز کر دیئے ۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے مرکزی رہنمائوں سے تیاریوں پر ٹیلی فونک رابطے کیے جن میں لاہور سے راولپنڈی روانگی کے معاملات پر مشاورت ہوئی۔

مشاورت میں عمران خان کا بذریعہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی پہنچنے پر اتفاق کیا گیا۔راولپنڈی میں کتنے روز قیام کرنا ہے، اس متعلق فیصلہ 26 نومبر کو راولپنڈی میں ہی ہوگا۔ عمران خان نے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو کارکنان کو ساتھ لانے کی ذمہ داری دے دی۔ذرائع کے مطابق ہر ایم پی اے کو حلقے سے کم از کم 2 ہزار کارکنان ساتھ لانے کا ٹاسک دیا گیا ۔ ہر ایم این اے کم از کم 3 ہزار لوگ لانے کے پابند ہوں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ قافلوں کی سکیورٹی کے لیے فول انتظامات کیے جائیں۔راولپنڈی ڈویژن کے صوبائی وزرا ٹینٹ سٹی میں پہنچنے والے قافلوں کی میزبانی کے ذمہ دار ہوں گے۔ جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے رہنمائوں کو کم از کم 3 دن کا راشن ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔عمران خان نے رہنمائوں اور کارکنوں کو 25 نومبر تک راولپنڈی پہنچنے کی ہدایات کر دی۔ عمران خان نے حکومت مخالف کال کو کامیاب بنانے کے لیے رابطے تیز کر دیئے ۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے مرکزی رہنمائوں سے تیاریوں پر ٹیلی فونک رابطے کیے جن میں لاہور سے راولپنڈی روانگی کے معاملات پر مشاورت ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…