جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

نوازشریف ایک لمحہ ضائع کیے بغیر پاکستان آ جائیں، جاوید ہاشمی

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ جس دن پاکستان کے لوگوں کی حکومت کو بننے دیا گیا تو ملکی مسائل حل ہوجائیں گے، نوازشریف کو اب ایک لمحہ ضائع نہیں کرنا چاہیے اور فوراً پاکستان آ جائیں،توشہ خانہ کی چیزیں قوم کی امانت ہے،لینے اور بیچنے والے قوم سے معافی مانگیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تسنیم نامی شخص کو نہیں جانتا لیکن حقیقت کھل گئی کہ وہ دو نمبر آدمی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو غربت جہالت لیڈر لیس کا مسئلہ ہے، پاکستان کو سب سے پہلے جو ایشو پیدا ہوا وہ آج تک حل نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان سے ذاتی اختلافات نہیں تاہم جب کوئی اقتدار دے تو کیا چھین نہیں سکتے، نوازشریف اور عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کی،جب سیاستدانوں کا کردار مضبوط ہوگا تو ملک چلے گا۔ انہوں نے کہاکہآرمی چیف کون ہوگا یہ ایشو پاکستان کے علاوہ کہیں اور نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر وزیراعظم و صدر نے توشہ خانہ سے چیزیں لیں تو کیوں لیں،لیڈر کا کام توشہ خانہ سے چیزیں لینا نہیں ہے، یہ قوم کی امانت ہے،مودی توشہ خانہ کی چیزیں فروخت کرکے سماجی کاموں میں پیسے دے دیتا ہے۔ سب سیاستدانوں و صدور نے توشہ خانہ سے چیزیں لیں، عمران خان یا نوازشریف سے کوئی گلہ نہیں توشہ خانہ سے چیزیں لینے اور بیچنے والے قوم سے معافی مانگیں۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان یہ نہیں کہہ سکتے کہ اسٹیبلشمنٹ کے بغیر حکومت میں آئے،ایک ٹاسک کیلئے عمران خان کٹھ پتلی بن گیا،جہاز میں بھر بھر کر لوگ پی ٹی آئی میں لائے گئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کس نے عمران خان کو مارا مجھے نہیں معلوم لیکن مقدمہ کیوں درج نہیں کروایا،

عمران خان نے کمپرومائز کرلیا وہ مقدمہ درج کرواتے وہ بار بار یو ٹرن لیتے ہیں تو سنجیدگی نہیں رہتی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان پرویز الٰہی کو ڈاکو کہتا رہا لیکن پورا پنجاب اس کے حوالے کر دیا۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ جس دن پاکستان کے لوگوں کی حکومت کو بننے دیا گیا تو ملکی مسائل حل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو اب ایک لمحہ ضائع نہیں کرنا چاہیے اور وہ فوراً پاکستان آ جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…