اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

اولمپک2024 کی میزبانی، دوڑ میں لاس اینجلس بھی شامل

datetime 3  ستمبر‬‮  2015 |

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)امریکی شہر بوسٹن 2024کے اولمپک کھیلوں کی میزبانی کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے، جس کے بعد دوسرا شہر لاس اینجلس کھیلوں کی میزبانی کا امیدوار بن گیا ہے۔ امریکی اولمپک کمیٹی کے مطابق لاس اینجلس کی 2024کے اولمپکس کی میزبانی کا امیدوار بننے میں حائل رکاوٹ اس وقت ختم ہوگی، جب لاس اینجلس سٹی کونسل نے اتفاق رائے سے فیصلہ دیا کہ لاس اینجلس شہر کھیلوں کی میزبانی کے حصول کے لیے بولی میں حصہ لے گا۔ لاس اینجلس کے میئر ایرک گارچیٹی اولمپک کھیلوں کی میزبانی کے حصول کی مہم کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں، تاہم سٹی کونسل کے بعض ارکان کو خدشہ ہے کہ اولمپک کھیلوں پر ہونے والے اخراجات آمدنی سے بڑھنے کے بعد شہر کہیں مسائل سے دوچار نہ ہو جائے۔ سٹی کونسل کے ر±کن پال کری کوریان کا کہنا تھا وہ چاہتے ہیں کہ کھیلوں کی میزبانی لاس اینجلس کو ملے اور یہ کھیل کامیاب ہوں، لیکن یہ کامیابی ٹیکس دہندگان کی قیمت پر نہیں ہونی چاہئے۔ لاس اینجلس اس سے پہلے1932 اور1984 میں اولمپک کھیلوں کی میزبانی کر چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…