اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کی طرف سے فراڈیا قرار پانے والے عمر فاروق سے پی ٹی آئی دور میں اکٹھے پانچ پانچ وفاقی وزیر ملاقاتیں کرتے رہے، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے پراپرٹی ٹائیکون سے 50 ارب روپے کی ڈیل کے حوالے سے کابینہ اجلاس کی تفصیلات بتادیں اور کہا ہے کہ اجلاس میں شہزاد اکبر نے سیل لفافہ دکھایا اور کہا کہ لفافے میں جو مواد ہے وہ ہم ڈسکس بھی نہیں کرسکتے۔

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ جواب میں پراپرٹی ٹائیکون نے بہت سے فائدے دیے ہوں گے۔فیصل واوڈا نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے فراڈیا قرار پانے والے عمر فاروق سے پی ٹی آئی دور میں اکٹھے پانچ پانچ وفاقی وزیر ملاقاتیں کرتے رہے۔سابق وزیر نے کہا کہ ماضی میں ان کی عمر فاروق ظہور سے ہونے والی ملاقات وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی ہدایت پر ہوئی، ملاقات میں ان کے ساتھ چار اور وزیر اور تمام وزارتوں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔فیصل واوڈا نے اس سے قبل ٹوئٹر پر عمر فاروق کے ہمراہ تصویر جاری کرتے ہوئے یہ بھی بتایا تھا کہ یہ ملاقات دبئی ڈیلی گیشن کے تحت ہوئی تھی، اس تصویر کو جو رنگ دینا چاہیں دیں، انہیں کوئی ڈر نہیں۔  فیصل واوڈا نے پراپرٹی ٹائیکون سے 50 ارب روپے کی ڈیل کے حوالے سے کابینہ اجلاس کی تفصیلات بتادیں اور کہا ہے کہ اجلاس میں شہزاد اکبر نے سیل لفافہ دکھایا اور کہا کہ لفافے میں جو مواد ہے وہ ہم ڈسکس بھی نہیں کرسکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…