پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

جڑانوالہ نے حقیقی آزادی مارچ کی آڑ میں فسادی مارچ کو مسترد کر دیا ہے ، طلال چوہدری

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ ( این این آئی )جڑانوالہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر مملکت طلال چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی آمد پر حقیقی آزادی مارچ ناکام کارنر میٹنگ ثابت ہوئی ہے ضلع بنانے کا جھوٹا وعدہ کرنیوالوں کو غیور عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے

جڑانوالہ آمد پر اسد عمر کو اپنے سیاسی قد کا اندازہ ہو گیا ہے کہ اہلیان جڑانوالہ نے حقیقی آزادی مارچ کی آڑ میں فسادی مارچ کو مسترد کر دیا ہے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی جڑانوالہ آمد سے یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ ایسی کارنر میٹنگ سے انقلاب نہیں آتے طلال چوہدری نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کی آڑ میں ملک میں انتشار اور فساد پیدا کیا جا رہا ہے عمران خان کا بیانیہ بری طرح ناکام ہو چکا ہے پورے ضلع و تحصیل کے عہدیداران کارنر میٹنگ تک ہی محدود رہے جڑانوالہ کی غیور عوام نے فسادی مارچ میں شرکت نہ کرکے ثابت کر دیا ہے کہ ملک مزید انارکی کا متحمل نہیں ہے عمران خان فتنہ فساد اور انارکی کی سیاست کو فروغ دے رہا ہے اور اداروں پر جھوٹے الزامات لگا کر اپنی ناکامی کو چھیانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے طلال چوہدری نے مزید کہا کہ اسد عمر کی جڑانوالہ آمد پر کارنر میٹنگ کا انعقاد پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کیلئے باعث شرمندگی ثابت ہوئی ناکام جلسہ نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام دوبارہ پی ٹی آئی کے جھانسے میں نہیں آئے گی طلال چوہدری نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کی بقا اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے جڑانوالہ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور الیکشن وقت پر ہی ہونگے عمران خان اقتدار کیلئے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…