ملتان (این این آئی)ملتان کے نشتر ہسپتال کے سرد خانہ سے مزید 50 سے زائد لاوارث لاشوں کی تدفین کردی گئی۔ہسپتال کی چھت پرلاوارث لاشوں کی بے حرمتی کے واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد سے اب تک 130 سے زائد لاوارث لاشوں کی تدفین کی جاچکی ہے۔ نشتر ہسپتال حکام کے مطابق مزید 50 سے زائد لاشیں قریبی قبرستان میں دفنائے جانے کیلئے ایدھی کے سپرد کی گئیں ۔اس موقع پر قبرستان میں پولیس کی نفری بھی تعینات کی گئی تھی اس سے قبل 80 سے زائد لاشوں کو دفنایا گیا تھا اور مجموعی طور پر اب تک 130 سے زائد لاشوں کو دفنایا جا چکا ہے۔انتظامیہ کے مطابق دفن کی گئی لاشوں کے ڈی این اے سیمپلز لے لیے گئے ہیں جنہیں فورنزک لیب لاہور بھیجا جائے گا۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی طارق زمان گجر نے نشتر ہسپتال کی چھت پر لاوارث لاشوں کی موجودگی کے معاملہ کو اٹھایا تھا جس پر تین ڈاکٹر اور ڈیڈ ہاؤس کا عملہ معطل کیا گیا تھا۔
ملتان کے نشتر ہسپتال سے مزید 50 سے زائد لاوارث لاشوں کی تدفین کردی گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تعلیمی اداروں میں ہفتے میں 3 دن چھٹیاں؟ نوٹیفکیشن کی وضاحت آگئی
-
عوام کے لیے الرٹ! الرجی اور نزلہ زکام کی یہ دوا ہرگز نہ خریدیں!
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ نیا ریٹ سامنے آگیا
-
وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم کا ملک بھر میں اجراء، 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کو بڑی رعایت مل...
-
پاکستانی شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، درجنوں ممالک میں ویزا فری انٹری
-
10روپے کے نوٹ کب بند ہو رہے ہیں؟ اسٹیٹ بینک کی وضاحت جاری
-
سرکاری ملازمین کیلئے نئے قوانین کی تیاری، سول سروس میں بڑی تبدیلیاں تجویز
-
کراچی؛ خاتون اور 3 بچوں کے قتل میں شوہر کا بہنوئی ملوث نکلا، تفتیش میں اہم انکشافات
-
پاکستان کے درجنوں ممالک کے ساتھ ویزا فری معاہدے طے پا گئے
-
معروف کامیڈین و سٹیج اداکار آصف اقبال انتقال کرگئے
-
پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 5 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید
-
بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کیلئے اہم ہدایت نامہ جاری



















































