منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

امریکی سازشی بیانیہ سے دستبرداری اور واشنگٹن سے دوستی عمران خان کا میگا یوٹرن ہے، حافظ حمد اللہ

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ امریکی سازشی بیانیہ سے دستبرداری اور واشنگٹن سے دوستی عمران خان کا میگا یوٹرن ہے۔پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمداللہ نے عمران خان کے فنانشل ٹائمز کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ امریکی سازشی بیانیہ

سے دستبرداری اور واشنگٹن سے دوستی عمران خان کا میگا یوٹرن ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران سائفر کو بنیاد بناکر سات مہینے پاکستانی قوم کے جذبات سے کھیلتے رہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی آزادی خودمختاری خودداری اور سالمیت کو دائو پر لگایا ،تم نے پاکستان کو دنیا میں تنہا اور رسوا کرکے تماشابنادیا ۔ حافظ حمد اللہ نے کہاکہ تم نے سائفر ہاتھ میں ہلا ہلا کر جھوٹ بولا قوم کو بے وقوف بنایا ۔ انہوںنے کہاکہ امریکی سازشی بیانیہ سے محض دستبرداری کافی نہیں تمہیں جھوٹ کا جواب دینے کے ساتھ قوم اور ریاست سے معافی مانگنی ہوگی ۔ حافظ حمد اللہ نے کہاہک کیا تم نے ریاست کو کھیلونا اور قوم کو بھیڑ بکریوں کا ریوڑ سمجھ رکھاہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ ایک دن امریکی سازشی بیانیہ دوسرے دن سپریم کورٹ سے تحقیقات کا مطالبہ آج دستبرداری یہ جھوٹ ڈرامہ بازی اور منافقت نہیں چلے گی آپ کا محاسبہ ضروری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نیاپاکستان ریاست مدینہ غلامی نامنظور حقیقی آزادی جیسے جھوٹے نعروں پر قوم مزید اعتماد نہیں کرے گی ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…