اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے خبردارکیاہے کہ گلگت بلتستان میں گلیشئرز پگھلنے کے عمل میں تیزی آگئی ہے جس سے سیلاب کاخطرہ بڑھ گیاہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈی جی محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں گلیشیرز پگھلنے کاعمل تیزی سے جاری ہے جس کی وجہ سے گلگت بلتستان میں 36جھیلوں کے ٹوٹنے کاخطرہ پیداہوگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ وارننگ جاری کردی گئی ہے کہ گلیشرزکے پگھلنے کی وجہ ان جھیلوں کے ٹوٹنے کاشدید خطرہ ہے جس کی وجہ سے ایک بارپھرسیلابی صورتحال کاسامناکرناپڑ سکتاہے ۔