جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

فائنل کیسے کھیلنا ہے؟ عمران خان نے پاکستانی ٹیم کو بتا دیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)1992 کی چمپئن ٹیم کے کپتان اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے قومی ٹیم کیلئے 92 والی ٹیم کو دیا گیا پیغام جاری کر دیا جس میں کہاگیاہے کہآپ جیت جائینگے ۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عمران خان نے

ٹیم کے نام پیغام لکھا کہ پاکستانی ٹیم کیلئے وہی پیغام ہے جو 1992 میں ٹیم کودیا تھا، لطف اٹھائیں کیونکہ مشکل سے ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا موقع ملتا ہے، آپ جیت جائیں گے اگرخطرہ مول لینے کوتیار ہیں آپ مخالفین کی غلطیوں کوکیش کرسکتے ہیں۔عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ کھیلیں،پوری قوم کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔دوسری جانب غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے 1992 کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جس کے بعد فائنل میں ہمارا مقابلہ انگلینڈ سے تھا۔عمران خان نے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم کی فتح پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ایک جشن کی سی کیفیت ہے کیونکہ غالبا انگلینڈ کی طرح ہمارے لیے بھی یہاں تک پہنچنا آسان نہیں تھا اور یہ جیت ہم سب کا جوش بڑھانے کے لیے ضروری ہے لہذا سب کی نظریں فائنل پر ہیں۔سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ پاکستان ایک بہترین ٹیم ہے اور ہم فائنل جیت سکتے ہیں انشاء اللہ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…