اسلام آباد(این این آئی) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اداکاری میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، اس کی ڈرامہ بازیاں سمجھ نہیں آتیں،ہڈی کا علاج کینسر کے ہسپتال میں؟ حملے کا پرچہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ پرچاہتے ہیں؟ ایسی گفتگو کوئی عام شہری نہیں کرتا
جو ملک کا سابق وزیر اعظم کہہ رہا ہے،عمران خان ساری دنیا کو چور چور کہتا رہا بعد میں خود چور نکلا، پہلے ان کے جھوٹ اور آفیشل ڈاکومنٹس پر جے آئی ٹی بننی چاہیے،یہ لوگ کسی صورت اسلام آباد میں داخل نہیں ہوسکتے، حکومت ڈٹ جائے اور کوئی نرمی نہ برتی جائے،سپریم کورٹ کے فل کورٹ سے ارشد شریف تحقیقات سے پہلے ہم وزیر اعلیٰ کے پی کے کو بھی شامل تفتیش ہونا ہوگا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو مشکل کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، حادثات کا سہارا لیکرقوم کو اضطراب کا شکار کیا جارہا ہے، ایک واقعہ کو لے کر جھوٹ گھڑا جا رہا ہے، ہم لوگ خطے میں تمام ممالک میں معاشی طور پر پیچھے رہ گئے۔انہوں نے کہا کہ اندھے لوگوں نے آنکھیں بند کرکے عمران خان کے جھوٹ کو قبول کیا، آج اس نے ایک نیا ڈرامہ رچایا ہے، عمران خان کو گولی لگنے کی پہلی خبر آئی تو ہم نے بھی مذمت کی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ چیزیں سامنے آتی گئیں، گولی ایک لگی ہے دو لگی چار لگی یا ٹکڑے لگے، ہم نے بم کے ٹکڑے سنے گولی کے ٹکڑے پہلے بار سنے ہیں۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ہڈی کا علاج کینسر کے ہسپتال میں؟ حملے کا پرچہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ پر؟ ایسی گفتگو کوئی عام شہری نہیں کرتا جو ملک کا سابق وزیر اعظم کہہ رہا ہے، عمران خان نے ایکٹنگ میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، اس طرح کی ڈرامے بازیاں سمجھ نہیں آتیں۔
مولانا مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پہلی بار پتا لگا کہ پنڈلی میں بھی شہ رگ ہوتی ہے، کیا ڈرامے ہیں، ڈاکٹروں کے اپنے بیانات میں تضاد ہیں، 5 سے 6 دنوں میں لاہور سے گوجرانوالہ پہنچے، جب گولی لگتی ہے تو اتنی تیز دوڑتے ہیں کہ ایک گھنٹے میں لاہور پہنچ گئے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان ساری دنیا کو چور چور کہتا رہا بعد میں خود چور نکلا،
پہلے ان کے جھوٹ اور آفیشل ڈاکومنٹس پر جے آئی ٹی بننی چاہیے۔پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر انہوں ں ے کہا کہ لانگ مارچ ناکام ہوگیا، یہ لوگ کسی صورت اسلام آباد میں داخل نہیں ہوسکتے، حکومت ڈٹ جائے اور کوئی نرمی نہ برتی جائے، یہاں زمین بہت گرم ہے تمہارے تلوے اس گرمی کو برداشت نہیں کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر تین خود کش حملے ہوئے پارلیمنٹرینز کو نشانہ بنایا گیا،
ہمارے 16 علما اکرام شہید ہوئے، ہم مشکل میں ہیں، چاہتے ہیں پاکستان میں امن ہو ہر شہری قانون کے تحت زندگی گزارے۔اعظم سواتی کے ویڈیو لیک معاملے پر انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی والے واقعہ کی مذمت کرتا ہوں اس پر کچھ نہیں کہوں گا۔ایک سوا ل پر مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ نکے دے ابے نے بچے کو عاق کردیا ہے تو اس میں ہم کیا کہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے اداکاروں سے لوگ اتنے محظوظ ہوئے ہوں گے جتنے عمران خان کی اداکاری پر ہوئے ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فل کورٹ سے ارشد شریف تحقیقات سے پہلے ہم وزیر اعلیٰ کے پی کے کو بھی شامل تفتیش ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان بند گلی میں پھنس چکے ہیں اب ان کی سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ کو اسلحے اور خون خرابے کے لئے تو ہم اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے،حکیم رانا ثنا ء اللہ اس کے لئے تیار بیٹھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مذہبی ٹچ کی طرح اس نے اب اپنی تحریک کو دہشتگردی کا ٹچ لگادیا ہے