جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ایچ ایف سیکریٹری کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

datetime 2  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا مجاہد نے بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ان کے فیصلے سے نو منتخب پی ایچ ایف صدر بریگیڈئیر (ر) خالد سجاد کھوکھر کا ہم خیال لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا راستہ ہموار ہو جائے گا۔رانا بدھ کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے فیصلے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ اس پریس کانفرنس میں نئی سلیکشن کمیٹی اور قومی جونیئر ٹیم کی انتظامیہ کا اعلان بھی ہو گا۔ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ رانا نئے پی ایچ ایف صدر کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی رکھتے تھے تاہم انہیں معلوم ہوا کہ کھوکھر کی حامی ایک لابی ان سے ناخوش ہے، جس کی وجہ سے ان کیلئے کام جاری رکھنا مشکل ہو گا۔بطور پی ایچ ایف سیکریٹری رانا کو اپنے 21 مہینوں پر مشتمل دور میں شدید تنقید کا سامنا رہا، حالانکہ اس عرصے میں فنڈز کی شدید قلت کے باوجود قومی ٹیم کی پرفارمنس میں بتدریج بہتری آرہی تھی۔
رانا اور حال ہی میں سبکدوش ہونے والے پی ایچ ایف صدر اختررسول کے دور میں قومی ٹیم نے 2014 میں تین انٹرنیشنل ایونٹس کے فائنل کھیلے۔اس کے علاوہ پاکستان نے ایک ہی سال میں ایشین چیمپئنز ٹرافی میں سونے جبکہ ایشین گیمز میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔تاہم، ان کامیابیوں کے باوجود پی ایچ ایف بیلجئم میں کھیلے گئے اولمپک کوائلی فائرز میں اچھی ٹیم میدان میں نہ اتار سکی، جس کی وجہ وفاقی حکومت کا فیڈریشن کی جانب لاپرواہی پر مبنی رویہ رہا۔وفاقی حکومت نے جہاں ضروری فنڈز فراہم نہ کیے وہیں اس نے مسلسل تین ایونٹس کے فائنل کھیلنے والے سکواڈ کو بھی عزت نہ دی۔
ٹیم کی اولمپک سے بے دخلی سے ان حلقوں کی راہ ہموار ہوئی جو ا±س وقت کے صدر اختر رسول اور دوسرے اعلی عہدے داروں کو گھر جاتےدیکھنے کے خواہش مند تھے۔پی ایچ ایف میں استعفوں کا آغاز چیف سلیکٹر اصلاح الدین صدیقی سے شروع ہوا ، جس کے بعد صدر اختر رسول نے بھی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا۔بعد ازاں، 27 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پہلے جنرل باڈی اجلاس میں کھوکھر کو اعتماد کا ووٹ ملا۔ اسی اجلاس میں اختر رسول کے دور کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے استعفی دیا، جسے منظور کر لیا گیا۔اجلاس میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے والے رانا نے اب مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع بتاتے ہیں کہ کھوکھر اور وزیر اعظم سیکریٹریٹ اس عہدے پر من پسند شخصیت کی تعیناتی کے خواہش مند ہیں۔ذرائع کے مطابق، سیکریٹریٹ اس عہدے کیلئے پاکستان فوج کے کسی افسر جبکہ کھوکھر شہباز سینئر کو منتخب کرنے کے حامی ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…