لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے آئی جی پولیس پنجاب کو ہٹائے جانے کے مطالبے کے بعد وفاق اور صوبے میں اختیارات کے حوالے سے ٹھن گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی خدمات وفاق نے طلب کی تھی۔ لیکن پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت نے غلام محمود ڈوگر کو پنجاب سے ریلیو کرنے سے انکار کردیا جبکہ اب پی ٹی آئی کی قیادت وفاق سے آئی جی پنجاب کے تبادلے کا مطالبہ کر رہی ہے تو وفاق بھی اپنے اختیارات پر ڈٹ گیا ہے۔