جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

سیاست میں اندھی مذہبی جنونیت کا استعمال عمران خان کو لے ڈوبے گا، مولانا فضل الرحمان

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے معاشرے میں نفرتوں کی جو آگ لگائی،اب خود ہی اسی آگ میں جلنے والے ہیں،سیاست میں اندھی مذہبی جنونیت کا استعمال انہیں لے ڈوبے گا۔ وزیرآباد واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ

واقعہ پنجاب کی حدود میں پیش آیا،جہاں پی ٹی آئی کی اپنی حکومت ہے،ملزم کو پی ٹی آئی کارکن نے پکڑ کے پنجاب پولیس کے حوالہ کیا، پنجاب پولیس نے ہی ملزم سے بیان لیا جس میں ملزم نے اعتراف جرم کیا کہ عمران دین کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں لیکن عمران خان اور اس کے رفقا بلاتحقیق وزیراعظم، رانا ثناء اللہ اور آئی ایس آئی کے افسران پہ الزام لگا کر اشتعال پھیلا رہے ہیں،جس سے معاملہ مشکوک ہو گیا ہے،چنانچہ اس معاملہ کی اعلی سطحی تحقیقات ضروری ہو گئی ہے تاکہ قوم کو اصل حقائق سے باخبر رکھا جا سکے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایسے واقعات کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کے نتائج خطرناک ہوں گے، کل کوئی تیسری قوت فائدہ اٹھا کر ملک و قوم کو مشکل میں ڈال سکتی ہے، عمران مذہب سے ناوقف ہیں لیکن ہر معاملہ میں مذہبی ٹچ دیکر اپنے کارکنوں کو گمراہ کرنے کے علاوہ مذہبی جنونیت کو فروغ دے رہیں جس کے نتائج ملک اور معاشرہ کے علاوہ خود عمران اور اس کی جماعت کے لئے بھی اچھے نہیں ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…