گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان پر حملہ کرنے والے مجرم نے اسٹیٹمنٹ دے دی ہے، اس نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہا تھا اس لئے میں نے عمران خان کو مارنے کی کوشش کی، ادھر اذان ہو رہی ہے دوسری جانب انہوں نے ڈیک لگایا ہوا تھا، جس دن سے یہ لاہور سے چلا میں نے اس دن سے سوچ لیا تھا کہ اس کو ماروں گا، میں اپنی بائیک پر آیا ہوں۔