لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کی صوبائی حکومت نے پنجاب بھر کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ ورلڈ بینک کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے وزیرخزانہ، قانون اور پارلیمانی امور کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو پنشن سٹرکچر میں اصلاحات کے حوالے سے کام کرے گی۔رپورٹ کے مطابق متعلقہ پبلک ڈیپارٹمنٹس کے سیکرٹری اس کمیٹی کا حصہ ہوں گے، جو پنشن سے متعلقہ اخراجات میں کمی کے طریقے تجویز کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے پنشن سے متعلق اخراجات ریونیو کے 73فیصد تک پہنچ چکے ہیں، جس کے بعد ان میں کمی ناگزیر ہو چکی ہے۔ علاوہ ازیں محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کا میڈیکل الاﺅنس ختم کرنے کے لیے بھی تجاویز تیار کر لی ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں