پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

میرا کوئی فیورٹ نہیں، آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہیے، عمران خان

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میرا کوئی فیورٹ نہیں، آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہئے، زندگی میں ہارنہیں مانی، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا لانگ مارچ کامیاب نہ ہو،ارشدشریف قتل کیس میں تحقیقات کیلئے کمیشن نے بلایا تو ضرور جاؤں گا۔ایک انٹرویو میں چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیراعظم عمران خان

نے کہا کہ میرا کوئی فیورٹ نہیں ہے، آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کو آرمی چیف کی تعیناتی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ دونوں قوم کے مجرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں ہارنہیں مانی، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ لانگ مارچ کامیاب نہ ہو، اگرمارچ کامیاب نہ ہوا تو کیا وہ سمجھتے ہیں میں اسلام آبادمیں رک جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرا پورا منصوبہ تیار ہے، اس کے بعد کیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جانا تو اسلام آباد ہے لیکن اس کے بعد کیا کرونگا؟،یہ ابھی کسی کو نہیں بتارہا، چوروں سے اب اور کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ ارشدشریف قتل کیس میں تحقیقات کیلئے کمیشن نے بلایا تو ضرور جاؤں گا۔ انہوں نے کہاکہ ارشد شریف شیریں مزاری اور مرادسعید سے بھی رابطے میں تھا، کمیشن نے بلایا تو شیریں مزاری اور مراد سعید بھی پیش ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یہاں ارشد شریف پر زندگی تنگ کردی گئی تھی، وہ نہیں جانا چاہتا تھامگر اس کی جان کو خطرہ تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ارشد کو باہر جانے کاکہتے ہوئے کہا تھا کہ باہر بیٹھ کر کم از کم تمہاری آواز تو بند نہیں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…