اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ اور ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے معروف صحافی حامد میر کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کوگرفتار کرکے بلوچستان کی مچھ جیل کی مرچی وارڈ میں رکھا جائے گا، رانا ثناء اللہ نے کہاکہ اس سلسلے میں اختر جان مینگل سے وعدہ بھی کر لیاہے انہیں بھی اسی وارڈ میں رکھا گیا تھا۔