اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

اسلام آباد پہنچیں گے تو پولیس ہمارے ساتھ مل جائے گی، عمران خان کا دعویٰ

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

گوجرانوالہ(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری مل کر تحریک انصاف کو اسٹیبلشمنٹ کیخلاف کرنے کی کوشش کررہے ہیں،انہوں نے دعوی کیا کہ جب اسلام آباد پہنچیں گے تو جو پولیس روکنے کے لیے لگائی گئی ہے وہ ہمارے ساتھ مل جائے گی ، یہ ملک کے خلاف سازش ہے، چیف الیکشن کمشنر کیخلاف عدالت جائونگا،

سب کا مقصد ملک پرچوروں کو مسلط کرنا ہے،چیلنج کرتا ہوں نواز شریف ملک میں واپس آ کر الیکشن لڑیں،میں ان کے حلقہ میں انہیں شکست دوں گا،لانگ مارچ سے فارغ ہوکر میں سندھ کا دورہ کروں گا ، وہاں کے لوگوں کو سب سے زیادہ آزادی کی ضرورت ہے،ملک میں انصاف ،قانون کی بالادستی کیلئے جنگ لڑیں گے ،یہ نہیں ہوسکتا ڈاکو لوگ ملک لوٹ کر پیسہ باہر لے جائیں اورانہیں این آر او مل جائے۔ لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ غلام قوم کیڑے مکوڑوں کی طرح ہوتی ہے ان کے حقوق نہیں ہوتے ، لوگوں کی عزت نہیں ہوتی، ظلم اور تشدد ہوتا ہے، غلام قوم کو بیرون ملک سے جھڑکی ملتی ہے کہ روس سے تیل نہیں لینا۔انہوں نے کہا کہ ایسی قوم کے حکمران فیصلہ کرنے سے پہلے امریکا سے این او سی لیتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ روس سے تیل لے سکتے ہیں یا نہیں؟۔انہوں نے کہا کہ مشرقی پاکستان بھی اس لیے الگ ہوا کیونکہ وہ لوگ بنیادی حقوق سے محروم تھے، اس وقت کے سیاستدان نے پاکستان کی فوج کو مشرقی پاکستان کے خلاف کھڑا کردیا تھا اور نتیجتاً پاکستان ٹوٹ گیا تھا۔عمران خان نے کہا کہ آج پھر لندن میں بیٹھا شخص نواز شریف اور آصف زرداری دونوں مل کر کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کریں، یہ ملک کے خلاف سازش ہے۔انہوں نے چیف الیکشن کمشنر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے خلاف کیس کررہے ہیں، میں ان خلاف عدالت جائوں گا اور 10 ارب کا ہرجانہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ان سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ ملک میں چوروں کو مسلط کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں نواز شریف ملک میں واپس آئیں اور الیکشن لڑیں، میں ان کے حلقہ میں انہیں شکست دوں گا۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے فارغ ہوکر میں سندھ کا دورہ کروں گا کیونکہ سندھ کے لوگوں کو سب سے زیادہ آزادی کی ضرورت ہے۔نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف جب بھی کیس ہوا وہ سابق صدر پرویز مشرف سے

این آر او لے کر ملک سے بھاگ گئے، اسی طرح اب ہم انتظار کررہے ہیں کہ نواز شریف کو طاقتور اسٹیبلشمنٹ سے این آر او ملے گا اور ملک میں ایک بار پھر واپس آجائیں گے جس طرح منی لانڈر اسحاق ڈار واپس آئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ جب نواز شریف ملک واپس آئیں گے تو ہم ان کا استقبال کرکے سیدھا اڈیالہ جیل پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف کیلئے اور قانون کی بالادستی کیلئے جنگ لڑیں گے اور یہ نہیں ہوسکتا کہ ڈاکو لوگ ملک لوٹ لیں، پیسہ باہر لے جائیں اورانہیں این آر او مل جائے۔عمران خان نے چیف جسٹس سے سینیٹر اعظم سواتی، پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کے گھر سے ایجنسی والوں نے کیمرے اتار لئے، اس کی تحقیقات کروائی جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…