پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

بابر اعظم میچ وننگ پرفارمنس کے ساتھ واپس آئیں گے،شاہد آفریدی حمایت میں بول پڑے

datetime 31  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حمایت میں میدان میں آگئے۔شاہد آفریدی کی جانب سے بابر اعظم کی حمایت میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔

شاہد آفریدی کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ دو سے تین برے میچز آپ کو برا کھلاڑی نہیں بنا دیتے، بابر اعظم ہمارا بہترین اور مسلسل بہتر کھیل پیش کرنے والا کھلاڑی ہے، بابر اعظم کو اپنی فارم میں واپس آنے کے لیے ہماری سپورٹ کی ضرورت ہے، بابر جلد ہی ایک بڑی میچ وننگ اننگز کے ساتھ واپس لوٹیں گے۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اس سے قبل ایک نجی ٹی وی شو میں بابر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابر اعظم شروع سے ہی پاکستانی ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ورلڈکپ سے قبل پاکستانی ٹیم نے جتنی کرکٹ کھیلی ہمیں یقین ہوتا تھا کہ بابر اگر میدان میں اترا ہے تو ٹیم کے لیے اچھا اسکور بناکر ہی لوٹے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے حیرت ہے کہ جو کھلاڑی مستقل اچھی پرفارمنس دے اور وہ اگر ایک سیریز میں نہیں پرفارم کر پاتا تو اس پر اتنی تنقید کیوں کی جا رہی ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…