اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

آزادی مارچ کے اسلام آباد میں داخلے سے قبل کیا ہوگا؟ تحریک انصاف نے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(آن لائن)حقیقی آزادی مارچ کے اسلام آباد میں داخلے سے قبل کیا ہوگا؟ پی ٹی آئی نے بڑا فیصلہ کرلیا۔تحریک انصاف نے حقیقی آزادی مارچ کے اسلام آباد میں داخلے سے قبل راولپنڈی میں دو مقام پر قیام کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے

مطابق تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے اسلام آباد میں داخلے سے قبل راولپنڈی میں دو مقام پر قیام کا فیصلہ کرلیا گیا۔گوجر خان اور مندرہ کے درمیان شرکاکا پہلا پڑاو ہوگا جبکہ مارچ کے شرکا دوسرا پڑاؤ شمس آباد کے مقام پر کریں گے۔مارچ کے شرکاٹی چوک ،سواں اور پھر مریڑ حسن پہنچیں گے۔مریڑ حسن سے اسلام آباد داخلہ کیلئے مری روڈ کا استعمال کیا جائے گا۔مقامی ایم این اے،ایم پی ایز کو استقبالیہ کیمپ لگانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔عمران خان راولپنڈی پنجاب ہاؤس میں قیام کریں گے۔جس کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی مارچ چوتھے روز میں داخل ہوگیا ہے اور پی ٹی ا?ئی کے چئیرمین عمران خان کی قیادت میں رواں دواں ہے۔مارچ میں عوام و کارکنان کی تعداد ابھی زیادہ موجود نہ ہے۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…