پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

صدف نے کل ہی عمران خان کا انٹرویو کیا، کیا معلوم تھا آخری ملاقات ہو گی، فواد چوہدری

datetime 30  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کامونکی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے لانگ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرنجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئی۔پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ تیسرے روز بھی جاری رہا، کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر نیوز چینل کی

خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئی۔حادثے کے بعد عمران خان کا کنیٹنر جی ٹی روڈ پر روک دیا گیا اور حادثے کے بعد عمران خان خود بھی کنٹینرسے نیچے اترآئے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق خاتون رپورٹر ایک کنٹینر سے اترتے ہوئے نیچے گری اور عمران خان کے کنٹینرکے نیچے آگئی۔حادثے کے بعد عمران خان نے مارچ روک دیا۔حادثے کے فوری بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ایک حادثہ ہوا ہے، ہم نے کامونکی جانا تھا لیکن حادثے کی وجہ سے کینسل کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مارچ کو ختم کررہے ہیں اور پیر کوکامونکی سے اپنا مارچ شروع کریں گے، ایک حادثے کی وجہ سے ہمیں اتوار کا مارچ منسوخ کرنا پڑا، خاتون رپورٹر کی فیملی سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔بعد ازاں ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہاکہ اپنے مارچ کے دوران پیش آنیوالے اندوہناک حادثے جسکے نتیجے میں چینل5کی رپورٹرصدف نعیم ہم سے جداہوگئیں پر نہایت رنج و الم کا شکارہوں۔انہوں نے کہاکہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ اپنا غم بیان کرسکوں۔انہوں نے کہاکہ ان المناک گھڑیوں میں میری دعائیں اور ہمدردیاں انکے اہلخانہ کیساتھ ہیں،ہم نے اپنا مارچ اتوارکیلئے منسوخ کردیاہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لانگ مارچ میں خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ صدف سے زیادہ جرات مند اور محنتی رپورٹر بہت کم دیکھے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ صدف ایک جی دار لڑکی تھی، گزشتہ روز ہی عمران خان سے انٹرویو کے بعد صدف کا لاہور کی سب سے جی دار اور محنتی رپورٹر کے طور پر تعارف کروایا تو اس کی آنکھیں چمک اٹھیں۔فواد چوہدری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا معلوم تھا یہ ملاقات آخری ہوگی، خدا غریق رحمت کرے۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…